0
Saturday 26 Dec 2020 00:12

مولانا فضل الرحمان کی بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسہ میں شرکت سے معذرت

مولانا فضل الرحمان کی بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسہ میں شرکت سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی کال کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسہ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسہ سے خطاب کرینگے۔ بلاول تین روز تک نوڈیرو ہاوس میں قیام کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر مریم نواز بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرینگی، مریم 27 دسمبر کو نوڈیرو ہاوس میں بلاول سے ملاقات کرینگی، مریم نواز لنچ نوڈیرو ہاوس میں کرنے کے بعد پی پی چیئرمین کے ساتھ ہی جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی کال کے باوجود پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے برسی جلسہ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ مولانا فضل الرحمان گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہونے والے جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جگہ جے یو آئی کا پانچ رکنی وفد جلسہ میں شرکت کرے گا، وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، سراج احمد خان امروٹی، عبدالرزاق عابد لاکھو، سعود افضل ہالیجوی اور مولانا عبداللہ مہر شامل ہونگے۔ جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد پی ڈی ایم کی بتائی گئی ترتیب کے مطابق جلسہ گاہ گڑھی خدا بخش جلسہ میں شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 906180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش