0
Sunday 27 Dec 2020 23:41
شہید حسینیؒ کے تفکر کا احیاء اور ترویج دونوں ملی تنظیموں کا مشترکہ اہم ہدف قرار

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا ملکی سلامتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا ملکی سلامتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا مشترکہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں عالمی امور، ملک و قوم کو درپیش مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں پیش کیے جانے والے اعلامیہ کے تمام نکات پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے اہم نکات:
۱۔ ملی تنظیمیں ملکی ترقی، سلامتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔
۲۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے تفکر کا احیاء اور ترویج دونوں ملی تنظیموں کا مشترکہ اہم ہدف ہے، جسے پوری سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
۳۔ دینی و تنظیمی تربیت، تنظیم سازی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون انجام دیا جائے گا۔
۴۔ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، اس کی ترویج اور تحفظ پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
۵۔ تمام مستضعفین جہان بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں اور اسرائیل اور ہندوستان کے فلسطین و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔
۶۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان ''ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلام میں دین سیاست سے جدا نہیں بلکہ سیاست دین کا جزو ہے اور ہم نے دیکھ لیا کہ ہمارے سیاسی مسائل ہمارے مذہبی مسائل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور مذہبی مسائل ہمارے سیاسی مسائل سے جدا نہیں تو جب یہ احساس کیا کہ اسلام کے اصول بھی یہی ہیں تو پھر ہم نے کہہ دیا کہ ہم ملکی اور بین الا قوامی مسائل سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، کی روشنی میں جو اسلام کی آفاقی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔
۷۔ دونوں ملی تنظیمیں مادر وطن کی تعمیر و ترقی اور ملک میں بہتری کیلئے ملت تشیع کے سیاسی کردار کو ناگزیر سمجھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش