0
Monday 28 Dec 2020 13:17

ماضی کی حکومتوں نے ذاتی پسند پر منصوبے شروع کئے، عثمان بزدار

ماضی کی حکومتوں نے ذاتی پسند پر منصوبے شروع کئے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات نظر انداز کر کے ذاتی پسند پر منصوبے شروع کیے۔ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، پسماندہ علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا، پنجاب کے نظرانداز کیے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیے، ترقی کا سفر دور دراز علاقوں تک پہنچ رہا ہے جہاں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چکوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز علاقے کی تقدیر بدل دے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار چکوال کے عوام کو ان کا حق دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 906662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش