0
Monday 28 Dec 2020 21:22

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو مٹھائیاں بانٹنے والوں میں شریف خاندان کے لوگ شامل تھے، فواد چوہدری

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو مٹھائیاں بانٹنے والوں میں شریف خاندان کے لوگ شامل تھے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز بے نظیر بھٹو کی برسی پر بلانے والوں کو شرم آئی نہ ہی جانے والوں کو، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو مٹھائیاں بانٹنے والوں میں شریف خاندان کے لوگ شامل تھے، شریف خاندا ن کے لوگ جب پنجاب میں ہوتے ہیں تو جاگ پنجابی جاگ یاد آنے لگتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کے لوگ جب سندھ میں ہوتے ہیں تو بینظیر یاد آ جاتی ہے، جتنی تیزی سے نون لیگ رنگ بدلتی ہے اتنا جلدی گرگٹ بھی رنگ نہیں بدلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اسٹیج کو وفاق کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، سیاسی طور پر زیرِتربیت مریم نواز اور بلاول بھٹو زندگی کی پہلی نوکری بطور وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے گئے، مریم نواز نے ان کے خلاف باتیں کیں، ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ آئیں بات کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 906724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش