0
Thursday 31 Dec 2020 00:24

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113650 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113650 روپے ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97436 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1880 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97436 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 907120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش