0
Thursday 31 Dec 2020 11:13

نون لیگ میں فارورڈ بلاک نہیں بنا سکے تو رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں، ایاز صادق

نون لیگ میں فارورڈ بلاک نہیں بنا سکے تو رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد خواجہ آصف پر دباؤ ڈالا گیا کہ پارٹی چھوڑ دو، خواجہ آصف نے یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی میں تیس سال گزار دئیے، اب تو بال بھی سفید ہوگئے ہیں، یہ کام نہیں کرسکتا۔ ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف کے ساتھ ایک اور لیگی رہنما کو پارٹی چھوڑنے کا دباؤ ڈالا گیا تاہم انہوں نے اس لیگی رہنما کا نام بتانے سے گریز کیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود نون لیگ میں فارودڑ بلاک نہ بن سکا تو رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، یہ بھی گزر جائے گا، ہم سرخرو ہونگے اور ان کے منہ کالے ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق سے صحافی نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائرر ہو رہا ہے، جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ کیا اب شیخ رشید کو بھی سنجیدہ لیں گے؟، انہیں جس نے وزیر داخلہ بنایا اس کی عقل کو سلام۔
خبر کا کوڈ : 907165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش