0
Thursday 31 Dec 2020 13:16

ٹرمپ کے حامیوں کا جوبائیڈن کو روکنے کیلئے ایک اور قدم

ٹرمپ کے حامیوں کا جوبائیڈن کو روکنے کیلئے ایک اور قدم
اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں قدامت پسند قانون سازوں نے ایک اور کوشش کا آغاز کر دیا جس کے ذریعے وہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو 20 جنوری کو حلف اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے سینیٹر اور ایوان نمائندگان کے ممبران کی ضرورت ہے جبکہ ایک ریپبلکن سینیٹر مسوری کے جوش ہولی نے اس کوشش کی حمایت کرنے کی پیشکش کر دی۔ ایوان میں قدامت پسند قانون سازوں کے ایک گروپ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ختم کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرنے کا وعدہ پہلے ہی کر رکھا ہے۔ اگرچہ سینیٹر جوش ہولی کی توثیق اس عمل کو مکمل کرتی ہے تاہم دوسرے ریپبلکن سینیٹرز نے بھی صدر ٹرمپ کے اس اقدام کی پشت پناہی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کے الاباما ری پبلیکن کے رکن مو بروکس جنہوں نے ایوان اور سینیٹ کی قیادتوں کو خط بھیجا، اس پر 18 کانگریس اراکین کے دستخط ہیں۔ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کانگریس "6 جنوری کے الیکٹورل کالج ووٹ جمع کروانے سے قبل انتخابی دھوکہ دہی کی سماعت کرے"۔

سینیٹر جوش ہولی نے اپنے بیان میں کہا کہ "چند ریاست بالخصوص پینسلوانیا اپنے ریاستی انتخابی قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے، میں اس حقیقت پر بات کیے بغیر 6 جنوری کو الیکٹورل کالج کے نتائج کی تصدیق کے لیے ووٹ نہیں دے سکتا"۔ واضح رہے کہ کو 14 دسمبر کو جب تمام 538 منتخب نمائندگان نے اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے ریاستی دارالحکومتوں میں اکھٹے ہوئے تھے اس کارروائی پر ایوان کے تمام 438 ممبران اور 100 سینیٹرز 6 جنوری کو توثیق کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔واضح رہے کہ کل 306 ووٹرز نے جوبائیڈن کو ووٹ دیا تھا جبکہ 232 نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا۔ اگر کانگریس 6 جنوری کو انتخابی ووٹوں کو جمع کرنے پر غور کرے گی تو جوبائیڈن کی تصدیق ہو جائے گی اور وہ 20 جنوری کو 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ جیسا کہ امریکی میڈیا نے نشاندہی کی بدھ کے روز اٹھائے گئے اعتراضات سے انتخابات کے نتائج میں تبدیلی لانے کا امکان نہیں ہے تاہم وہ جوبائیڈن کی حلف برداری میں تاخیر کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش