0
Friday 1 Jan 2021 19:53

بھارت میں کورونا کے 20 ہزار نئے کیسز، 23 ہزار سے زائد شفایاب

بھارت میں کورونا کے 20 ہزار نئے کیسز، 23 ہزار سے زائد شفایاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم یہ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران اس موذی وباء سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ تھی۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20036 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 23181 مریضوں کی شفایابی سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 98.83 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 96.08 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3402 سے کم کر 2.54 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.47 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 256 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 148994 ہوگئی اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 907407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش