0
Sunday 3 Jan 2021 17:27

افغان امن مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری سے قطر میں شروع ہوگا

افغان امن مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری سے قطر میں شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری سے قطر میں شروع ہو رہا ہے، افغان حکومت کی جانب سے ملک میں مستقل جنگ بندی اور آئندہ حکومت سے متعلق امور پر بات چیت کیئے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی مذاکرات کار غلام فاروق مجروح کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مذاکرات کار مستقل جنگ بندی اور موجودہ نظام حکمرانی کے تحفظ کے لئے زور دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات چیت بہت پیچیدہ اور وقت طلب ہے لیکن پرامید ہیں کہ جلد ازجلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے کیونکہ لوگ اس خونی جنگ سے تنگ آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 907813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش