0
Thursday 7 Jan 2021 23:12

پاراچنار، کوئٹہ دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا جاری

پاراچنار، کوئٹہ دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ مچھ بلوچستان میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کے خلاف اور کوئٹہ میں جاری دھرنے کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے رہنماء سید نقی شاہ کے مطابق مرکزی قیادت کی ہدایت پر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں بھی مظلومین کوئٹہ کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے اور احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کوئٹہ دھرنے کے شرکاء کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مزمل حسین نے کہا کہ کوئٹہ میں منفی چھ سنٹی گریڈ کی شدید سردی میں لواحقین شہداء کی لاشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں، مگر بے حس حکومت کو ان مظلوموں کا کوئی احساس نہیں اور ان کے درد کا کسی قسم مداوا نہیں کرتے جو کہ انتہائی قابل افسوس امر ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری طور کوئٹہ جانے اور مظلومین کی داد رسی کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 908770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش