0
Friday 8 Jan 2021 14:51

وزیراعظم بیان واپس لیکر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں، پیپلزپارٹی

وزیراعظم بیان واپس لیکر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں، پیپلزپارٹی
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے بلیک میلنگ سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کہتے ہیں وزیراعظم کا ہزارہ کمیونٹی سے متعلق بیان انتہائی نامناسب ہے، وزیراعظم ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے انکے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں، وزیراعظم کا بلیک میلنگ سے متعلق بیان بےحسی کی انتہاء ہے، گزشتہ کئی روز سے میتیں رکھ کر وزیراعظم کا انتظار کرنے والوں پر اس طرح کا الزام لگانا شرمناک عمل  ہے، وزیراعظم بیان واپس لیکر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 908868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش