0
Saturday 9 Jan 2021 01:30

نئے سال کے آغاز سے ہی مہنگائی کی شرح میں ہو شربا اضافہ

نئے سال کے آغاز سے ہی مہنگائی کی شرح میں ہو شربا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں نئے سال کے آغاز سے ہی مہنگائی کی شرح میں ہو شربا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں رواں سال 2021 کے آغاز سے ہی مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سات جنوری 2021 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 5.81 فیصد رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران جن 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چینی کی قیمت میں 7.21 فیصد، سرخ مرچ کی قیمتوں میں 5.54 فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 1.29 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 2.72 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 10.02 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں 2.15 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں1.66 فیصد شامل ہیں۔

اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جن 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 7.21 فیصد انڈے کی قیمتوں میں 3.63 فیصد، چکن کی قیمتوں میں10.74فیصد، پیاز کی قیمت میں4.65فیصد، آٹے کی قیمتوں میں2.61 فیصد اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں البتہ 23 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش