0
Monday 11 Jan 2021 08:45

ویکسین لگوانی چاہیے یہ ایک اخلاقی ذمہ داری اور انتخاب ہے، پوپ فرانسس

ویکسین لگوانی چاہیے یہ ایک اخلاقی ذمہ داری اور انتخاب ہے، پوپ فرانسس
اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے اسے اخلاقی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی آئندہ ہفتے کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں گے۔ پوپ نے اپنے معتقدین پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین لگوائیں تاکہ نہ صرف خود کو بلکہ دیگر افراد کی زندگی کو بھی محفوظ کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو ویکسین لگوانی چاہیے یہ ایک اخلاقی ذمہ داری اور انتخاب ہے کیونکہ ویکسین نہ لگوا کر آپ نہ صرف اپنی جان سے کھیلیں گے بلکہ دیگر افراد کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالیں گے۔ خیال رہےکہ کورونا وائرس سے شدید متاثرہ یورپی ممالک میں  سے اکثر ممالک نے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ نے بھی گذشتہ روز کورونا ویکسین لگوالی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش