0
Friday 15 Jan 2021 14:32

جموں و کشمیر میں قیام ِامن سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ترن چگھ

جموں و کشمیر میں قیام ِامن سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ترن چگھ
اسلام ٹائمز۔ بھاجپا کے قومی جنرل سکریٹری ترن چگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے بنائی گئی خفیہ سرنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ترن چگھ نے کہا کہ پاکستان ان سرنگوں کا استعمال جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کو بھیجنے کے لئے کرتا ہے تاکہ جموں کشمیر میں امن و امان کو بگاڑا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا جب نریندر مودی کی حکومت نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرکے اس کو پوری طرح سے ملک میں ضم کر دیا ہے۔

ترن چگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمہ نے جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی کرن پیدا کی ہے اور جموں کشمیر کے لوگ اب مختلف مرکزی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر کے معاملے میں اپنی ٹانگ نہ اڑائیں بصورت دیگر اس کو سخت جواب دیا جائے گا۔ سرحدوں پر کشیدگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترن چگھ نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اس کے لئے کرتا ہے تاکہ عسکریت پسندوں کو جموں و کشمیر میں داخل کیا جاسکے جو یہاں کے امن کی صورتحال کو بگاڑ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج متحرک ہے اور پاکستان کی ہر کارورائی کا بھرپور انداز میں جواب دے دہی ہے اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 910264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش