0
Friday 15 Jan 2021 12:36

قابض امریکی فوج داعشی قیدیوں کو جیلوں سے سرحدی علاقوں میں منتقل کر رہی ہے، رپورٹ

قابض امریکی فوج داعشی قیدیوں کو جیلوں سے سرحدی علاقوں میں منتقل کر رہی ہے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین نے شام کے علاقائی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ قابض امریکی فوجیوں نے شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں قید سینکڑوں داعشی دہشتگردوں کو اپنے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض امریکی فوج کی جانب سے شام کے شمال میں واقع جیلوں "غویران" اور "الصناعہ" سے داعشی قیدیوں کو امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہر روز متعدد پروازوں میں عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامی جیلوں میں موجود داعشی قیدی جن کی اکثریت عراقی شہریوں پر مبنی ہے، کو پہلے مرحلے میں غویران میں واقع ایک سٹیڈیم میں جمع کیا جاتا ہے جہاں سے انہیں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ملک کے سرحدی علاقوں میں پہنچا دیا جاتا ہے۔

عرب نیوز چینل المیادین نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قابض امریکی فوج کی جانب سے تاحال شام میں قید 100 داعشی قیدیوں کو عراق کے ساتھ متصل سرحدی علاقوں میں پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں مسلح کرنے کے بعد شامی و عراقی سکیورٹی فورسز سے متعلق مقررہ اہداف پر حملوں کے لئے آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں امریکیوں نے شامی صوبے الحسکہ کے متعدد جیلوں سے دسیوں داعشی قیدیوں کو التنف کے علاقے 55 میں منتقل کیا ہے جہاں انہیں شامی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ شامی و عراقی بیابانوں میں باقی ماندہ داعشی عناصر کی سرگرمیاں اس وقت صرف اور صرف نقل و حمل سے متعلق ہیں جبکہ قابض امریکی فوج کی جانب سے  داعش کے مردہ جسم میں دوبارہ روح پھونکنے کی مذموم کوششوں کا مقصد دہشتگردی کے ساتھ اپنے نام نہاد مقابلے کے بہانے سے عراق و شام میں مزید رکنے کا جواز فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش