0
Saturday 16 Jan 2021 01:21

اپوزیشن عوام کی مشکلات پر خاموش نہیں رہے گی، مریم نواز

اپوزیشن عوام کی مشکلات پر خاموش نہیں رہے گی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پیٹرول مہنگا ہونے پر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونے پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے، اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے، کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں، بالکل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 910423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش