0
Sunday 17 Jan 2021 23:49

رینجرز کا کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن

رینجرز کا کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے آپریشن کیا گیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اس آپریشن میں رینجرز، موٹر سائیکل اسکواڈ، النساء فورس بھی شریک رہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ عناصر کی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔ آپریشن کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے اور جانے والوں اور اُن کی گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن لیاقت آباد، بلدیہ، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کلفٹن، بن قاسم، ملیر، گڈاپ، گلبرگ، کیماڑی، لیاری اور صدر ٹاؤن میں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش