0
Monday 18 Jan 2021 09:01

بھارتی اینکر کی واٹس ایپ لیک سے انڈیا کا شرمناک چہرہ ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا، سراج الحق

بھارتی اینکر کی واٹس ایپ لیک سے انڈیا کا شرمناک چہرہ ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گذشتہ برس مافیاز نے خوب مال کمایا، اب بھی ان کا راج ہے، موجودہ سیٹ اپ ماضی کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی سے بہتری کی توقع خام خیالی ہے، عوام اب وزیراعظم کے وعدوں اور دعوؤں پر ایک لمحے کے لئے بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں، کیا مختلف سیاسی پارٹیوں اور ڈکٹیٹر کی ٹیم سے مستعار لئے گئے وزراء سے بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسی دن ناکام ہوگئی تھی، جس روز گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے اس میں وزیر اور مشیر بن گئے، سونامی اب ناکامی، بدنامی کے بعد بے رحمی کا نشان بن چکا ہے، بھارتی اینکر کی واٹس ایپ لیک سے انڈیا کا شرمناک چہرہ ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا، عالمی برادری پلوامہ ڈرامہ کا نوٹس لے۔

منصورہ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سابق امیدواران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے، سال کے آغاز پر ہی پٹرولیم مصنوعات اور بنیادی عوامی ضرورت کی اشیاء میں اضافہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے تباہ ہوگئے اور عوام سڑکوں پر ہیں، پی ٹی آئی سے تبدیلی کی توقع عبث ہے، عوام اب وزیراعظم کے دعوؤں پر پریشان ہو جاتے ہیں کہ خدانخواستہ کوئی نئی آفت آسکتی ہے، قوم جان چکی ہے کہ حکومت جو مختلف پارٹیوں اور ماضی کے ڈکٹیٹر سے مستعار لیا گیا سیٹ اپ ہے، سے بہتری کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی، اب حکمرانوں کو مزید ڈھیل نہیں دیں گے۔ اس موقع پر رانا ساجد اسماعیل، رائے سلیم کھرل، آصف علی راجپوت نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 910799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش