0
Tuesday 19 Jan 2021 17:01

سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے، حافظ نعیم الرحمان

سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے، حافظ نعیم الرحمان
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے۔ نجی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں جگہ جگہ ہزاروں ٹن کچرا پڑا ہوا ہے، کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا گیا ہے، اگر کرپشن اور لوٹ مار ختم ہوجائے تو کچرا اٹھ جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے وزارت پر کراچی کا سودا کیا ہے، پہلے ڈی ایم سیز کی ذمے داری تھی مگر اب صوبائی حکومت کچرا اٹھانے کی ذمے دار ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن ختم کردی جائے تو کراچی کے معاملات درست ہوسکتے ہیں، 2 ماہ میں کراچی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مردم شماری دوبارہ کرانے، کوٹہ سسٹم کے خاتمے، با اختیار شہری حکومت، فوری بلدیاتی انتخابات اور شہر کے گمبھیر مسائل کے حل کے لئے جماعتِ اسلامی کی جانب سے ’حقوقِ کراچی تحریک‘ کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش