0
Wednesday 20 Jan 2021 07:50

اسلام آباد میں کپتان کی کال پر لاکھوں لوگ نکل آتے ہیں، بابر اعوان

اسلام آباد میں کپتان کی کال پر لاکھوں لوگ نکل آتے ہیں، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ماہ کی تیاری کے باوجود ریڈ زون میں تین ہزار لوگ آئے تھے۔ دلچسپ امر ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی میں دو ہزار افراد آئے تھے۔ ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد نے منی لانڈرنگ موومنٹ کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اسی شہر میں کپتان کی ایک کال پ رلاکھوں افراد نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور اور چوکیدار میں یہی فرق ہے۔ مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ استعفے کی دھمکی دے کر اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرنے والے بے نقاب ہو گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 911214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش