0
Wednesday 20 Jan 2021 20:04

عمران خان خود فیصلہ کریں ذلت یا پھر استعفیٰ دینا ہے، شازیہ مری

عمران خان خود فیصلہ کریں ذلت یا پھر استعفیٰ دینا ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں استعفیٰ اور ذلت چار قدم پر ہے، عمران خان خود فیصلہ کریں ذلت یا پھر استعفیٰ دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تنگ گلی میں ہیں، آگے کنواں پیچھے کھائی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ڈھائی برس کا ہر معاشی ڈاکہ عمران خان کی ذات سے منسوب ہے، جلد شوگر مافیا بھی رنگ بدلے گی اور 40 چوروں کے نام کھل کر سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بکرے کی ماں اور سلائی مشین دونوں کا احتساب ہوگا، میٹرو پشاور پر کرپشن کرنے والے اے ٹی ایم پر نیب کب لب کشائی کرے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کی کرپشن اور نیب کی خاموشی معنی خیز ہے، مالم جبہ اسکینڈل ہو یا ہیلی کاپٹر کیس نیب کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ وقت آگیا عمران اور ان کے حواریوں کا احتساب عوام خود کریں۔
خبر کا کوڈ : 911340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش