0
Thursday 21 Jan 2021 12:05

اسرائیل، 2 ہزار 500 نوآبادیاتی گھروں کیلئے ٹینڈرز طلب

اسرائیل، 2 ہزار 500 نوآبادیاتی گھروں کیلئے ٹینڈرز طلب
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے مشرقی یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 ہزار 500 سے زائد نو آبادیاتی گھروں کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیل نے مارچ کے عام انتخابات سے قبل مغربی کنارے میں 780 نئے آباد کاروں کے گھروں کو منظوری دی تھی جس میں وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آبادکاری کے حامی امیدوار جیدون سار سے سخت چیلنج کا سامنا کریں گے۔ پیس ناؤ نے کہا کہ حکومت نے اب مغربی کنارے میں مزید 2 ہزار 112 اور مشرقی یروشلم میں 460 یونٹس کے لیے ٹینڈرز طلب کیے ہیں جنہیں فلسطینی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی امید کرتے ہیں۔ واچ ڈاگ نے حکومت پر یہ الزام لگایا کہ "واشنگٹن میں انتظامیہ کی تبدیلی سے قبل آخری لمحات تک زیادہ سے زیادہ آبادکاری کی سرگرمی کو فروغ دینا ایک پاگل پن" ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایسا کرنے سے بینجمن نیتن یاہو آنے والے صدر کو یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل تعلقات میں نئے باب کو ایک دن بھی دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی فلسطینیوں کے ساتھ اپنے تنازع کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ سوچ رکھتے ہیں"۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام "دو ریاستی حل کی باقیات کو ختم کرنے کی دوڑ کے مترادف ہے جبکہ نئی امریکی انتظامیہ کے لیے زیادہ سے زیادہ رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں"۔ پڑوسی ملک اردن نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش