0
Thursday 21 Jan 2021 15:15

کراچی، جے یو آئی کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی اجازت اب تک نہیں مل سکی

کراچی، جے یو آئی کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی اجازت اب تک نہیں مل سکی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی اجازت اب تک نہیں مل سکی، جے یو آئی ف کا اسرائیل نا منظور جلسہ مزار قائد روڈ پر دو بجے شروع ہونا تھا۔ جے یو آئی ف کے ملین مارچ کے لئے سرکار کا اجازت نامہ رکاوٹ بن گیا، ریلی کے منتظمین نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، تاہم انہیں اجازت نامے کا انتظار ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کے لئے پی ڈی ایم قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

جے یو آئی نے 12 جنوری کو ڈی سی شرقی کو این او سی کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع شرقی کی پولیس سے رائے طلب کی تھی۔ دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ملین مارچ اور کرکٹ ٹیموں کی آمد کے پیش نظر متبادل روٹ پلان جاری کیا ہوا ہے، جس کے تحت آج شہر کی اہم سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 911502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش