0
Thursday 21 Jan 2021 16:56

آئی ایس او نے بھی آن کیمپس کے بجائے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کر دیا

آئی ایس او نے بھی آن کیمپس کے بجائے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا کا لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ ایک سال میں انسان کش وبا نے طلبہ کے تعلیمی کیرئیر کو بری طرح متاثر کیا ہے، اگر آن لائن کلاسز کے بعد کیمپس میں امتحانات لئے گئے تو طلبہ دہری اذیت میں مبتلا ہو جائیں گے، طلبہ کو نفسیاتی دبائو اور امتحانی مشکلات سے بچاو کیلئے امتحانات کا انعقاد صرف آن لائن ہی ہونا چاہیئے جبکہ بعد ازاں جب جامعات میں تدریسی عمل شروع ہو جائے گا تو امتحانات کا انعقاد بھی کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے بعد آن لائن امتحانات پاکستان بھر کے طلبہ کا مطالبہ ہے، وزراتِ تعلیم کو طلبہ برادری کے جائز مطالبہ کی شنوائی کرنا ہوگی تاکہ وہ آسانی سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ برادری امتحانات دینے کیخلاف نہیں ہیں، صرف کیمپس میں امتحانات کے فیصلے سے متفق نہیں، کیونکہ پورا سمسٹر آن لائن تھا اس لئے امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہیے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، جدید آن لائن امتحانی نظام متعارف کروانا از حد ضروری ہے، وزراتِ تعلیم کو خطرے کے پیش نظر مضبوط اور نقائص سے پاک جدید آن لائن امتحانی نظام متعارف کروانا چاہیئے تاکہ یہ مسئلہ کو مستقل طور پہ حل کیا جائے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم نے مطالبہ کیا آن لائن تعلیم کے باعث فیسوں میں بھی کمی کی جائے اور کورونا کے خطرہ کے باعث طلبہ کو ویکسین جیسی فری سہولیات سے بھی مستفید کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 911535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش