0
Thursday 21 Jan 2021 17:56

پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے، علامہ سبطین سبزواری

پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے، شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، امریکی استعماری ایجنڈے پر عمل کرنیوالے کچھ شرپسند عناصر اپنی روزی روٹی کی خاطر مسلمان فرقوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر اب عوام ان لوگوں کی چالبازی، مکر و فریب اور دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے نام پر نفرت پھیلا کر مسلمانوں میں فساد برپا کرنیوالے شرپسند عناصر کیخلاف حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ شرپسند عناصر سنی ہیں نہ شیعہ بلکہ استعماری ایجنٹ ہیں، تاکہ مسلمانوں کو باہمی اختلافات کا شکار کیا جائے۔

شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر نے واضح کیا کہ کے فرقہ پرست دہشتگرد گروہ کی کارستانیوں کا ملت جعفریہ نے پہلے بھی بہادری کیساتھ مقابلہ کیا، اب بھی ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں، ضرورت پڑی تو ہر قیمت پر آئندہ بھی اپنی عزت و ناموس اور عقیدے کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے کچھ نمک خوار پالتو عناصر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، حکومت انہیں کنٹرول کرے اور ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ کچھ دجالی ناصبی ملاں پھر ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ورنہ حالات قابو سے باہر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 911555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش