0
Friday 22 Jan 2021 18:44

بغداد خودکش دھماکوں میں ملوث دہشتگرد سعودی شہری تھے، عراقی حکام

بغداد خودکش دھماکوں میں ملوث دہشتگرد سعودی شہری تھے، عراقی حکام
اسلام ٹائمز۔ عراقی حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ روز بغداد میں خودکش دھماکے انجام دینے والے دہشتگرد سعودی شہری تھے۔ عراق کے حکومت قانون ساز سیاسی دھڑے کے ترجمان بہاء الدین النوری نے کہا کہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ روز دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے کرنے والے دو دہشتگرد سعودی شہری تھے۔ دوسری جانب عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ذیلی ونگ حزب اللہ عراق نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دو دھماکے امریکہ، غاصب صیہونی ٹولے اور سعودی عرب کے مشترکہ منصوبے کا نتیجہ تھے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 110 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 911715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش