0
Sunday 24 Jan 2021 00:11

پاراچنار میں درمان ورکنگ کابینہ کا اجلاس

پاراچنار میں درمان ورکنگ کابینہ کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں درمان ورکنگ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اب تک درمان کے ذریعے 74 غریب مریضوں کا علاج ممکن بنایا جا سکا ہے، جب کہ درجنوں مریضوں کی مزید رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے عموماً ایسے غریب مریض جن کو مالی مدد کی ضرورت ہوتی تو ویڈیو پوسٹ کرتے تھے، جس سے فورم پر چندہ اکھٹا کیا جاتا تھا لیکن مسلسل ویڈیو پوسٹنگ کی وجہ سے کافی بدمزگی پیدا ہوتی تھی اور اکثر اوقات ویڈیو کی بہتات کی وجہ سے زیادہ مریضوں کی مدد نہیں ہو پاتی تھی۔ اس لئے مخیر حضرات کے اصرار اور دوستوں کی رائے سے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنایا گیا تاکہ چندے کے لئے سنٹرلائز نظام بنا کر سب مریضوں کی بہتر مدد کی جا سکے اور روز روز کی ویڈیوز جس نے پوری قوم کو ذہنی کوفت میں ڈالا تھا سے جان چھڑائی جاسکے۔ اب درمان کو قائم ہوئے 53 دن ہوچکے ہیں، جہاں سے کافی لوگ مستفید ہو رہے ہیں لیکن فنڈز کی نایابی کے باعث ادرہ اصل مقصد حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش