0
Tuesday 26 Jan 2021 22:50

باچا خان یونیورسٹی میں جینز پہننے پہ پابندی، طالبات کیلئے عبایہ اسکارف لازمی قرار

باچا خان یونیورسٹی میں جینز پہننے پہ پابندی، طالبات کیلئے عبایہ اسکارف لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ باچا خان یونیورسٹی نے طلبہ اور اسٹاف کے لباس کے حوالے سے نئے قواعد لاگو کئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات اور فی میل ٹیچرز پہ تنگ اور مختصر لباس پہننے پہ اور بناؤ سنگھار پہ سختی سے پابندی عائد کر دی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے قواعد و ضوابط کے مطابق فی میل اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز پہ یونیورسٹی میں مختصر اور تنگ لباس پہننے اور بناؤ سنگھار پہ سختی سے پابندی عائد ہو گی۔ طالبات ہر صورت میں کالے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے عبایہ کے ساتھ سکارف پہنیں گی۔ طالبات پہ یونیورسٹی میں جیولری پہننے اور جینز پہننے پہ سختی سے پابندی عائد ہو گی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد کی طرف سے جاری ہدایات میں طلباء کو مفصل تفسیر کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح میل اساتذہ اور طلباء پہ بھی یونیورسٹی میں جینز پہننے پہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ ہدایات فوری طور پر نافذالعمل ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے افراد پہ یونیورسٹی میں داخلے پہ پابندی ہو گی۔ یاد رہے کہ چار سال قبل اسی یونیورسٹی میں ہر قسم کی طلبہ تنظیموں پہ پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت میل اور فی میل اسٹوڈنٹس یونیورسٹی ایریا میں کہیں بھی اکھٹے نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 912555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش