0
Friday 29 Jan 2021 00:51

دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لازمی قرار دیدیا گیا

دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لازمی قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کیلئے دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شعبہ ہیومن ریسورس نے حاضری لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین یکم فروری سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لازمی لگائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹیشنز میں بائیو میٹرک مشینوں کے ساتھ سینیٹائزر کٹس بھی لگادی گئی ہیں، تمام ملازمین کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس ماسک اور سماجی دوری کا لازمی خیال رکھیں۔ پی آئی اے حکام نے تمام ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث گزشتہ سال 30 نومبر 2020 کو بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی آئی اے ملازمین نے بائیو میٹرک حاضری سے انکار کر دیا تھا۔ پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ایئر لائن ملازمین خطرے میں ہیں، کورونا وائرس متعدی بیماری ہے، بائیو میٹرک سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، ملازمین میں بائیو میٹرک حاضری سے خوف بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش