0
Friday 29 Jan 2021 11:27

جنرل قمر جاوید باجوہ کی امیر قطر سے ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ کی امیر قطر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے دو روزہ سرکاری دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورۂ قطر میں احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی امیر قطر سمیت ڈپٹی وزیراعظم، وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اور تعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےکی اہمیت پر زور دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 913023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش