0
Friday 29 Jan 2021 20:34

آن لائن امتحان کیلئے احتجاج پر طلبہ کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں مظاہرہ

آن لائن امتحان کیلئے احتجاج پر طلبہ کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر فیصل چوک میں پروگریسو سٹوڈنٹس کونسل کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گرفتار طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ طلبہ نے مال روڈ بلاک کئے بغیر پرامن طور پر فیصل چوک میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ تین روز قبل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین پر یونیورسٹی کے گارڈز کی جانب سے تشدد کے بعد مظاہرے پُرتشدد ہوگئے تھے اور طلبہ نے یونیورسٹی کے گیٹ جلا دیئے تھے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی لاہور کی ایک اہم سیاسی و صحافتی شخصیت کی ملکیت ہے، جو ایک نیوز چینل اور بڑے اخبار کا مالک بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے مالک نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے طلبہ کی گرفتاری کروائی اور انہیں پولیس حراست میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس کے اسی رویے اور طلبہ کی گرفتاریوں کیخلاف آج مال روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ آن لائن کلاسز ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن کروائے جائیں، آن لائن امتحانات کا مطالبہ کون سی دہشتگردی ہے جو نہتے اور بے گناہ طلبہ کو تھانوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 913120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش