0
Sunday 31 Jan 2021 12:07

ایئرفورس کا طیارہ کورونا وائرس ویکسین لانے کیلئے چین روانہ

ایئرفورس کا طیارہ کورونا وائرس ویکسین لانے کیلئے چین روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی ویکسین لانے کے لیے چین روانہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق پاکستانی طیارہ ویکسین حاصل کرنے کے لیے بیجنگ پہنچے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین پہنچنے کے بعد ملک بھر میں اس کی ڈسٹریبیوشن کل (پیر کے روز) سے ہی یقینی بنائی جائے گی۔ دوسری جانب این سی او سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی آمد پر پاکستان بھر میں جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین بھیجی جائے گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر کورونا وائرس ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 913408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش