0
Wednesday 3 Feb 2021 01:22

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگایا گیا

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگایا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لیبرونگ کے تحت وہاڑی چوک پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے کیمپ لگایا گیا اور بھارتی مظالم اور حکومتی خاموشی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالرحمن قریشی، علی اصغر سلیمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر بھی نذرآتش کی گئی اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان علی اصغر سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا ہر جوان بوڑھا کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کا کشمیر اور اہل کشمیر کے ساتھ زیادتیاں بند کرے، اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پاکستان کا ہر جوان محمد بن قاسم ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر لیبرونگ عبدالرحمن قریشی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا، حکمران جو چاہے کریں پاکستان کا مزدور ملتان کا مزدور اپنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے ایک عرصہ سے پاکستان کے حکمران نے بھارت کے حوالے کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 913970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش