0
Tuesday 9 Feb 2021 16:56

پی ڈی ایم کے لیے بری خبر ہے کہ این آر او کے لیے حالات ناسازگار ہیں، شہباز گل

پی ڈی ایم کے لیے بری خبر ہے کہ این آر او کے لیے حالات ناسازگار ہیں، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لیے بری خبر ہے کہ این آر او کے لیے حالات ناسازگار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پی ڈی ایم کے لیے اور بھی بری خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں اضافہ ہوا، ایکسپورٹ اور سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل بڑھنے سے روپیہ مہنگا اور ڈالر سستا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور سبزیاں پھل کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لیے بُری خبر ہے کہ کسان کا گنا وقت پر فروخت ہوا اور قیمت بھی ادا کر دی گئی، نئی صنعتوں میں اضافہ ہوا جبکہ عالمی اداروں کی ڈیموکریسی انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے کی بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قبضہ مافیا سے ہزاروں کنال زمین واگزار کرائی گئی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر دن پاکستان کی بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن پی ڈی ایم کے لیے بری خبر ہے کہ این آر او کے لیے حالات ناسازگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لیے اور بھی بری خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں اضافہ ہوا، ایکسپورٹ اور سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل بڑھنے سے روپیہ مہنگا اور ڈالر سستا ہوا، مہنگائی میں کمی ہوئی اور سبزیاں پھل کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش