0
Friday 12 Feb 2021 11:40

روسکوسموس اسٹیٹ کارپوریشن کا ترکی کیساتھ تعاون کا عندیہ

روسکوسموس اسٹیٹ کارپوریشن کا ترکی کیساتھ تعاون کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ روس کی سرکاری اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ خلائی سائنس میں باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر جلد ہی دستخط کئے جائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی ٹاس نیوز ایجنسی نے سرکاری خلائی ایجنسی روسکوسموس اسٹیٹ کارپوریشن کے اعلیٰ کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہو چکا ہے اور اس کو جلد ہی عملی شکل دے دی جائے گی۔ روسکوسموس نے ترکی کی جانب سے اسپیس انڈسٹری میں باہمی تعاون کے معاہدے کی خواہش کو سراہا تے ہوئے کہا کہ روس ترکی کے ساتھ اس شعبے میں مکمل تعاون کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیس سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات پہلے سے موجود ہیں۔  روس ترکی میں نیشنل اسپیس ایجنسی قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے کی کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری سے اسپیس ٹیکنالوجی میں آگے بڑھیں۔ واضح رہے کہ صدر طیب رجب ایردوان نے منگل کو ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا اعلان کیا ہے جو دس سال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 915768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش