0
Sunday 14 Feb 2021 17:07

گندم کی قیمت بڑھانے کے فیصلے کو سندھ حکومت نے کسان دشمنی قرار دے دیا

گندم کی قیمت بڑھانے کے فیصلے کو سندھ حکومت نے کسان دشمنی قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 روپے کرنے کا فیصلہ کسان دشمن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مذاق ہے، حکومت پنجاب کے فیصلے سے آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے، پنجاب نے گندم کی قیمت 2 ہزار فی من مقرر نہ کی تو ملک گندم بحران کا شکار ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پہلے ہی گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کرچکا ہے، دونوں زیادہ گندم اگانے والے صوبوں میں 200 روپے کا فرق بہت زیادہ ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ گندم کی قیمت میں عدم توازن پیدا کرے گا، کاشتکاروں اور حکومتوں کو سرکاری خریداری میں کئی مسائل کا سامنا ہوگا، وفاق اور پنجاب کے فیصلے سندھ حکومت کے لئے مسائل پیدا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت ملک میں ہمیشہ یکساں رکھی جاتی ہے، سندھ کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ قیمت کم رکھے، بزدار صاحب کسی اور کی نہیں تو اپنی ہی اسمبلی کی سن لو۔
خبر کا کوڈ : 916221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش