0
Thursday 18 Feb 2021 01:36

بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر پی ٹی آئی اور پی پی کی صوبائی حکومتوں نے عوام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا، سراج الحق 

بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر پی ٹی آئی اور پی پی کی صوبائی حکومتوں نے عوام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا، سراج الحق 
اسلام ٹائنز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر ایسا وقت آگیا ہے کہ حکمران غیر ملکی اداروں سے قرض ملنے پر خوشی کے شادیانے بجاتے ہیں، آئی ایم ایف کی طرف سے پچاس کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری مہنگائی کا ایک اور طوفان لائے گی، وزیراعظم بتائیں کہ اپنے وعدوں کو یاد کرکے کیسا محسوس کرتے ہیں۔؟ قرض نہیں لوں گا، خودکشی کر لوں گا کہنے والے قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ وزیراعظم کا زراعت میں بہتری لانے کا لیکچر بھی قوم نے سن لیا۔ ملک کے کروڑوں کسان پریشان ہیں، چھوٹے کسانوں کی حالت ناقابل بیان ہے۔ ملک کا کسان، دہقان اور نوجوان مایوسی کا شکار ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کر دیا۔

کراچی سے لے کر چترال تک عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، اندرون سندھ غریب رو رہے ہیں، کراچی میں لاکھوں افراد کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ غریب عوام کا خون نچوڑ کر قرضوں کی قسطیں ادا کرنے والوں کو جلد حساب دینا ہوگا۔ ریفارمز کے بغیر شفاف الیکشن کا تصور مذاق ہے۔ بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر پی ٹی آئی اور پی پی کی صوبائی حکومتوں نے عوام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا۔ جماعت اسلامی کے اراکین گلی گلی میں قرآن و سنت کا پیغام پہنچائیں۔ حق اور سچ کی فتح یقینی ہے، قوم کی گردنوں پر دہائیوں سے مسلط ظالم اشرافیہ بری طرح ایکسپوز ہوگیا۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 916869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش