0
Saturday 20 Feb 2021 17:45

ہمیں حفیظ شیخ جیسے محنتی اور تجربہ کار شخص کی ضرورت ہے، شفقت محمود

ہمیں حفیظ شیخ جیسے محنتی اور تجربہ کار شخص کی ضرورت ہے، شفقت محمود
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود حزبِ اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے نزدیک صرف جیتنے والے الیکشن ٹھیک ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور حفیظ شیخ کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے جہاں جیت جائیں سب ٹھیک، جہاں ہار جائیں یا خدشہ ہو تو ان کے نزدیک سب غلط ہوتا ہے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ ہمیں حفیظ شیخ جیسے محنتی اور تجربہ کار شخص کی ضرورت ہے، ان شاء اللّٰہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں ضرور جیتیں گے۔ شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عجیب بیانیہ بنایا جا رہا ہے، اپوزیشن کو یہ دہری پالیسی ترک کر دینی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 917384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش