0
Wednesday 24 Feb 2021 15:55

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سرپرائز دینگے، مخدوم احمد محمود

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سرپرائز دینگے، مخدوم احمد محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، ایم این اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود، ایم این اے مخدوم سید مصطفیٰ محمود، ایم پی اے مخدوم عثمان محمود نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی، پی ڈی ایم کی جماعتوں اور تمام سیاسی اکابرین نے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کرکے ثابت کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرکے پاکستان کو معاشی ترقی کی سطح پر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام آج مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ان شاء اللہ پی ڈی ایم کے نامزد کردہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 918129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش