0
Thursday 25 Feb 2021 01:57

پشاور، پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران نوجوان جاں بحق

پشاور، پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس بھرتی کا خواہشمند نوجوان دوڑ کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا۔ زرعی یونیورسٹی پشاور میں کے پی پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ جاری تھا، اس دوران وقاص نامی نوجوان نے دوڑ کے مقابلے میں حصہ لیا۔ مقابلے کے دوران وقاص گر پڑا، حالت بگڑنے پر اسے طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان تھی۔
خبر کا کوڈ : 918219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش