0
Wednesday 3 Mar 2021 09:59

عبادت بین الا قوامی یو نیورسٹی اسلام آ باد کے قیام کا بل قومی اسمبلی سے منظور

عبادت بین الا قوامی یو نیورسٹی اسلام آ باد کے قیام کا بل قومی اسمبلی سے منظور
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں انسداد بد عنوانی (تر میمی) ایکٹ 2020 اور عبادت بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد بل 2021ء کی منظوری دے دی گئی۔  یہ قانون سازی پرائیویٹ ممبرز ڈے کی کاروائی میں کی گئی۔ انسداد بد عنوانی (تر میمی) ایکٹ 2020 کے تحت کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم یا سرکاری فنڈز کے غیرقانونی استعمال میں ملوث افراد کیلئے سزا میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دفعہ پانچ کی ترمیم کے تحت عبارت سات سال یا معہ جرمانہ یا دو نوں کی بجائے عبارت دس سال لیکن پانچ سال سے کم نہ ہو میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ 

پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ شوکت علی نے بل کی تائید کی۔ بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ بد عنوانی کی لعنت پر قابو پانے اور انسداد بد عنوانی کے موجودہ قانون کو مزید موثر بنانے کیلئے اس میں وضع کردہ سزا میں اضافہ ضرروی ہے۔ قومی اسمبلی نے عبادت بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد بل 2021ء کی منظوری دے دی، بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ عبادت بین الا قوامی یونیورسٹی اسلام آ باد کے قیام کا مقصد اور اسکی اغراض علم کو فروغ دینا، اس کی اشاعت کرنا اور تعلیم کی ایسی شاخیں جو کہ مقرر کی جائیں میں تعلیم و تربیت، تحقیق، عملی مظاہرہ اور وظیفہ کی صراحت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش