0
Wednesday 3 Mar 2021 20:05

سندھ اسمبلی، 7 حکومتی اراکین کا ووٹ دوسرے اراکین نے کاسٹ کیا

سندھ اسمبلی، 7 حکومتی اراکین کا ووٹ دوسرے اراکین نے کاسٹ کیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹنگ کے دوران 7 حکومت اراکین کے ووٹ کسی دوسرے رکن نے کاسٹ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سات حکومتی اراکین سندھ اسمبلی جسمانی معذوری کے باعث ووٹ خود کاسٹ نہ کر سکے، جس پر ان کے ووٹ دوسرے اراکین نے کاسٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق پروین قائم خانی آج ویل چیئر پر اسمبلی پہنچی، انہوں نے کہا میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتی، جس پر ان کا ووٹ ارباب لطف اللہ نے کاسٹ کیا۔ علی نواز مہر نے بھی خود ووٹ کاسٹ نہیں کیا، اس لئے ان کا ووٹ شبیر بجارانی نے کاسٹ کیا۔ مراد علی شاہ سینئر نے عذر پیش کیا کہ ان کی نظر کم زور ہے، جس پر ان کا ووٹ گنور اسران نے کاسٹ کییا، اسی طرح صوبائی وزیر ہری رام کشوری نے بھی کہا کہ وہ کاغذ پر لکھا نہیں پڑھ سکتے، ان کا ووٹ بھی دوسرے رکن اسمبلی نے کاسٹ کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سندھ میں مجموعی 11 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں، 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 5 امیدوار کامیاب رہے، جن میں شیری رحمان، جام مہتاب، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر اور شہادت اعوان شامل ہیں۔ 2 جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کامیاب رہے، سندھ سے 2 خواتین نشستوں پر پلوشہ خان اور خالدہ اطیب کامیاب ہوئیں، جب کہ 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر فاروق ایچ نائیک اور سیف اللہ ابڑو کامیاب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 919480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش