0
Thursday 4 Mar 2021 18:04

علماء پاکستان کے چوکیدار ہیں، مولانا عبدالقدوس نقشبندی

علماء پاکستان کے چوکیدار ہیں، مولانا عبدالقدوس نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا عنوان ’’قرارداد مقاصد اور علماء کا کردار‘‘  تھا۔ سیمینار کا انعقاد جامعہ سراج العلوم رحمانپورہ لاہور میں کیا گیا۔ سیمینار میں صوبائی امیر مولانا عبدالقدوس نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت مولانا قاری سعید احمد نے کی جبکہ مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا اعظم حسین، مولانا ڈاکٹر اویس سرور، مولانا صلاح الدین ایوبی، چودھری طلعت محمود، قاری واحد بخش، انجنیئر خالد ٹیپو، قاری رحمت اللہ لاشاری، قاری غلام اکبر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا عبدالقدوس نقشبندی نے کہا علماء پاکستان کے چوکیدار ہیں اور علماء نہ بکتے ہیں اور نہ ہی بکاو مال کے خریدار ہوتے ہیں، پاکستان کے قیام کامقصد لا الہ الا اللہ مقدس نظام تھا، جس کے قیام کیلئے عوام اور علماء کرام کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اشرف تھانوی، علامہ شبیر عثمانی، مولانا ظفر احمد عثمانی کی بطور خاص خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کو ایک خاص منصوبے کے تحت اسلامی فلاحی ریاست کے تصورات سے بیزار کیا جا رہا ہے، مولانا حامدالحق کی قیادت میں اسلامی نظام و فلاحی ریاست کیلئے قانونی و آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 919641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش