0
Friday 5 Mar 2021 22:25

لاہور، شیعہ علماء کونسل کا عزاداری پر مقدمات کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

لاہور، شیعہ علماء کونسل کا عزاداری پر مقدمات کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت صوبائی کیمپ آفس ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیر نائب صدر ساجد حسین نقوی، جنرل سیکرٹری مولانا جعفر عباس نقوی، نائب صدور شبیر نقوی، اطہر تقوی، مولانا رائے ظفر علی، صوبائی ترجمان مولانا ظفر عباس، ڈویژنل صدور مولانا غلام قاسم جعفری، قاسم علی قاسمی، عمران حیدر نقوی عرف گڈو شاہ اور دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں حال ہی میں صوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بیگناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے، محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاء کے انعقاد، اربعین واک مشی، بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہید کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نکالے جانیوالے جلوسوں کی بنیاد پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ احتجاجی جلوس کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کا اعلان علامہ سبطین سبزواری پریس کانفرنس میں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 919841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش