0
Saturday 6 Mar 2021 14:49

شہریوں‌ کو اسٹریٹ‌ کرائم سے بچانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بڑا اقدام

شہریوں‌ کو اسٹریٹ‌ کرائم سے بچانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بڑا اقدام
اسلام ٹائمز۔ اے آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ٹریفک جام میں وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو اسٹریٹ کرائم سے بچانا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے، شہر قائد میں جگہ جگہ راہ زنی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو اسٹریٹ کرائم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے مگر اب شہریوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اے آئی جی غلام نبی میمن نے ٹریفک جام میں وارداتوں کا سخت  نوٹس لے لیا ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو احکامات جاری کردیئے۔

اے آئی جی نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات کیں کہ جہاں ٹریفک جام ہوگا وہاں ایس ایچ او کی موجودگی ہونی چاہیئے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ مسافروں کو اسٹریٹ کرائم سے بچانا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے، ایس ایچ او کسی اہم ذمہ داری پر نہیں تو موجودگی لازمی بنائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کار سواروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، کسی قسم کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 919993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش