0
Sunday 7 Mar 2021 13:13

کراچی میں افغان گینگ کے 2 کارندے گرفتار، سنگین وارداتوں کا انکشاف

کراچی میں افغان گینگ کے 2 کارندے گرفتار، سنگین وارداتوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغان گینگ کے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ماڈل تھانہ فیروزآباد کی محمد علی سوسائٹی میں کارروائی کی، ملزمان بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغان گینگ کے کارندے ہیں، ملزمان وائٹ کرولا کار میں وارداتیں کرتے تھے۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ ملزمان سمیع اللہ اور سراج کو دوران ڈکیتی گرفتار کیا، ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہیں، جبکہ گرفتار افراد سے 2 پستول، لوٹا ہوا مال اور جیولری برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے افغان نیشنل آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوا، ملزمان نے دوران تفتیش بنگلوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا، ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ملزمان افغانستان فرار ہو جاتے تھے، اس سے قبل بھی ملزمان کئی مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش