0
Sunday 7 Mar 2021 23:13

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ ساجد نقوی

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک جعفریہ کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 26ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ہماری جانب سے ارض پاک کی داخلی سلامتی اور استحکام کی خاطر ایک طرف اتحاد و وحدت کی بنا ڈال کر انتشار و افتراق، بدامنی و انارکی فضا کا خاتمہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، دانشور، ماہرین، اکابرین اور اور کارکنان کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی، ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہو کر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 920213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش