0
Tuesday 9 Mar 2021 00:40

الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور

الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست جلد سماعت کے لیے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت آج منگل کو  صبح 10 بجے مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے اور نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن میں پارلیمانی سیکرٹریز فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوذب نے درخواست دائر کی تھی۔ پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کو بنیاد بناتے ہوئے نااہلی کی درخواست دائر کی۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو سامنے آئی۔ گیلانی کے صاحبزادے ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتا رہے ہیں۔ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ٹکٹ کا وعدہ کیا جو لالچ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو مارچ کو ویڈیو آئی آج سات دن گزر چکے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ یہ سب سے اہم معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن 11 مارچ کا انتظار نہ کرے فوری سماعت کرے۔ ووٹ خریدنے والے کو چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے مل سکتی ہے؟۔
خبر کا کوڈ : 920424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش