0
Tuesday 9 Mar 2021 10:44

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو فہیم خان نے بنائی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو فہیم خان نے بنائی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے تصدیق کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو ان کے ساتھی ایم این اے فہیم خان نے بنائی اور اس اسٹنگ آپریشن کو وزیراعظم عمران خان نے سراہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کا کہنا تھا کہ ویڈیو اسٹنگ آپریشن میں شامل کسی ایم این اے نے پیسے نہیں لیے، اگر کسی نے پیسے لیے ہیں تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل  سوشل میڈیا پر علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جب کہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ نمبرز یاد رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش