0
Monday 15 Mar 2021 20:06

لاہورہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنان نے شہبازگل پر انڈے برسا دیئے

لاہورہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنان نے شہبازگل پر انڈے برسا دیئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جبکہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہو گئے۔ معاملہ اس وقت کشیدہ ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا، اور اس کی خوب پٹائی کی، کارکنان کے تشدد سے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھٹ گیا، تاہم کورٹ میں موجود دیگر لوگوں اور پولیس نے اس کی جان بچائی۔

دوسری جانب شہبازگل جب عدالت کے احاطے میں پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ عدالت میں کیا ہوا ہے؟۔ جس پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، یہ غنڈہ گردی پر اترے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 921690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش